Urdu
تازہ ترین کھیل

ٹی 20 سیریز، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف

کراچی: ویسٹ انڈیز نے تیسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 208 رنز کا ہدف دے دیا۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں نے پاکستانی بولرز کی خوب دھلائی کی اور گراونڈ کے چاروں اطراف چھکے چوکوں کی برسات کر ڈالی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان نکولس پوران 64، شمیرا بروکس 49، برینڈن کنگ 43 اور ڈیرن براوو 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم نے دو جب کہ شاہ نواز دھانی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔تین میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

Related posts

کورونا وائرس سے مزید 7 اموات

Hassam alam

بوگاٹی کا پہلی الیکٹرک وہیکل لانچ کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا

Hassaan Akif

Leave a Comment