Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستانیوں کوطویل عرصے بعد ایماندار حکومت ملی ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ سندھ پر ایسی حکومت مسلط ہے جسے عوام سے کوئی سروکار نہیں ہے ۔ سندھ حکومت کی پالیسیوں کا نقصان سندھ کے عوام کو ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیرفواد چوہدری نے فخر امام کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔ اس موقع پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سندھ پر مسلط کردہ پیپلز پارٹی کی حکومت کو عوام سے کو سروکار نہیں ہے ۔سندھ کے نمائندوں کو اپنے وزیراعلیٰ سے سوال پوچھنا چاہئے کہ وہ سندھ کے عوام سے کس بات کا انتقام لے رہے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس وقت سندھ کی صورتحال بہت خراب ہے ۔ عوام ان سے پریشان ہیں۔ صوبے میں آٹا اور چینی کے نرخ سب سے زیادہ ہیں جبکہ سندھ کی عوام صحت کارڈ اور راشن پروگرام سے بھی محروم ہیں۔ سندھ کے علاوہ پورے ملک مفت علاج کی سہولیات میسر ہیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں سیاسی طور پر ملک میں کرپشن نہ ہونے کی رپورٹ دی گئی ہے۔پاکستانیوں کو ایک طویل عرصے بعد ایماندار حکومت ملی ہے۔گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے تاریخ کے سب سے بڑے سوشل پروٹیکشن پروگرام کا افتتاح کیا۔ خیبر پختونخوا اور پنجاب میں تمام خاندانوں کو سال میں 10 لاکھ روپے تک کا علاج مفت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ راشن پروگرام میں 50 ہزار آمدن سے کم لوگوں کو 33 فیصد ریلیف ملے گا اور ایسا پروگرام دنیا بھر میں نہیں ہے۔ہم مسلم لیگ ن کی طرح اورنج ٹرین بنانے کے بجائے لوگوں پر خرچ کر رہے ہیں۔ 89 فیصد لوگوں نے کورونا میں حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ 399 ارب روپے کسانوں کو اضافی آمدنی ہوئی ہے جبکہ کاٹن کی گروتھ میں 118 اور 46 ارب روپے چاول کی اضافی آمدن ہوئی ہے۔ یوریا کھاد کی کھپت میں بھی اضافہ ہوا۔ ڈی اے پی ہم نہیں بناتے اور اسی لیے اس کی قیمت کا انحصار غیر ملکوں پر ہے۔

Related posts

برازیل میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ

Hassam alam

ڈرائیور نے کچوری لینے کیلئے ٹرین روک دی

Hassam alam

وزیرِاعظم سے خسرو بختیار کی ملاقات، کھاد کی پیداوار پر بریفنگ

Rauf ansari

Leave a Comment