Urdu
تازہ ترین کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک پوائنٹ کا اضافہ، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک پوائنٹ کا اضافہ۔ ڈالر کی اڑان جاری۔ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملاجلا رجحان رہا۔ اتار چڑھاو کے بعدصرف 1 پوائنٹ کے اضافے سے مارکیٹ41 ہزار 860پر بند ہوئی جبکہ دن بھر مجموعی طورپر357 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا۔ 176کمپنیوں کے شیئرزمیں کمی جبکہ155کے شیئرزمیں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 41,927 جبکہ کم ترین سطح 41,684 رہی۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری۔ انٹربینک میں ڈالر1 روپے56 پیسے مہنگا ہو کر 221.42 پر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر کی قیمت میں 1روپے کا اضافہ ہوا۔ ایک روپے کےاضافے سے ڈالر 233 روپے پر پہنچ گیا۔ گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 232روپے پر بند ہوا تھا۔

سونے کی قیمت میں3 ہزار 50 روپے کا بڑا اضافہ۔ اضافے کے بعد فی تولہ سونا 1لاکھ 51ہزار150 روپے پر پہنچ گیاجبکہ 10گرام سونے کی قیمت 2615 روپے کے اضافے سے 1لاکھ 29 ہزار 587 روپے ہوگئی۔ عالمی مارکیٹ میں 3ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1711 ڈالر کی سطح پرآگیا۔

Related posts

مسلم لیگ نون نے تمام فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دے دیا

Rauf ansari

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کی 27ویں برسی

Hassam alam

تحریک عدم اعتماد کے روز اپوزیشن کوبڑا سرپرائز ملے گا

Hassam alam

Leave a Comment