پی ایس ایکس میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 115 پوائنٹس کا اضافہ۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کے کاروبار کا اختتام ہو گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انڈیکس میں مثبت رجحان رہا۔ مارکیٹ 115پوائنٹس کے اضافے سے 40ہزار191پر بند ہوئی جبکہ دن بھرمجموعی طورپر349 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 194کمپنیوں کے شیئرزکی قیمتوں میں اضافہ جبکہ122کے شیئرز میں کمی ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 40,458 جبکہ کم ترین سطح 39,762 رہی۔