Urdu
تازہ ترین کھیل

پاکستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایشیاکپ سپر فور میں شارجہ کے میدان میں آج پاکستان اور افغانستان کا ٹکراؤ۔ بابر الیون کی فتح پاکستان اور سری لنکا کو فائنل میں پہنچا دے گی۔ افغان ٹیم کی اپ سیٹ فتح ٹورنامنٹ کو چاروں ٹیموں کے لیے اوپن کر دے گی۔

آج کے میچ میں فتح بابراعظم الیون اور آئی لینڈر کو فائنل میں پہنچا دے گی اور اگلے میچز غیر اہم ہو جائیں گے جبکہ پاکستان اور سری لنکا کا آخری سپر فور میچ فائنل کی ڈریس ریہرسل بن جائے گا۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان مکمل فٹ ہیں اور میچ کھیلیں گے۔ پاکستان ٹیم کا وننگ کمبی نیشن تبدیل نہیں کیاجائے گا۔

شارجہ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کے خلاف ایک سوترانوے رنز اسکور کیے تھے اور اپنی تاریخ کی سب سے بڑی ایک سو پچپن رنزکی فتح حاصل کی تھی۔ افغانستان نے ابتدائی دو میچوں میں سری لنکا اور بنگلہ دیش کو ہرا کر تہلکہ مچایا تھا۔ تاہم سپرفور کے پہلے میچ میں ڈاسن شناکا الیون نے محمد نبی الیون کا ایک سو پچھہتر رنز کا ہدف عبور کر لیا۔ افغان اسپنر مجیب الرحمٰن اور پاکستان کے محمد نواز سات سات وکٹیں لے کر کامیاب ترین بولرز ہیں۔ رحمان گرباز نے سری لنکا کے خلاف پینتالیس بالز پر چوراسی رنزبنائے۔

Related posts

ہائیکورٹ نےوزیراعظم کوخفیہ دستاویز پبلک کرنےسےروک دیا

Rauf ansari

ہیل باونڈ نے مقبولیت میں اسکوئڈ گیمز کو پیچھے چھوڑ دیا

Hassaan Akif

کمالیہ میں بھی انسداد خسرہ و روبیلا کی قومی مہم کا افتتاح

Hassam alam

Leave a Comment