پاکستان کی فلسطینی آبادی پر اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت


اسرائیل کی فلسطینی آبادی پر وحشیانہ فضائی حملے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔ پاکستان کی اسرائیلی فضائی حملوں کی شدید مذمت۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں ایک 5 سالہ بچی سمیت متعدد بے گناہ فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت بین الاقوامی انسانی حقوق خلاف ورزی ہے۔ دہائیوں سے بے گناہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکنا ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان 1967 سے پہلے کی سرحدوں کیساتھ خودمختار فلسطینی ریاست کےمطالبے کی تجدید کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ القدس خود مختار ریاست کے دارالحکومت کے طور پر مسئلہ فلسطین کا واحد اور دیرپا حل ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More