Urdu
تازہ ترین کھیل

آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

لاہور: دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار کارکردگی کی وجہ سے آل راؤنڈر ٹم ڈیوڈ 15 رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بن گئے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے ایرون فنچ کو آسٹریلوی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ گزشتہ سال ورلڈ کپ جیتنے والے آسٹریلوی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے میچل سویپسن کو ڈراپ کیا گیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، آشٹن اگر، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، جوز ہیزل ووڈ، جوش انگلس، میچل مارش اور گلین میکسویل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کین رچرڈسن، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، میتھیو ویڈ، مارکس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا کو بھی آسٹریلوی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کی گروپ اسٹیج کا آغاز 16 اکتوبر سے ہو گا اور سپر 12 مرحلہ 22 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

Related posts

سویڈن اور جرمنی کا دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عہد

Rauf ansari

ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ میں یرغمال افراد بازیاب، حملہ آور ہلاک

Rauf ansari

حمزہ شہباز کا وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست

Hassam alam

Leave a Comment