Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

پریانتھا کمارا قتل کیس، 18 ملزمان 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

گوجرانوالہ: پریانتھا کمارا قتل کیس میں گرفتار مزید 18 ملزمان کو گوجرانوالہ کی اے ٹی سی میں پیش کر دیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ ملزمان کو 28 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائیگا۔

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے سفاکانہ قتل اور پھر لاش کی حرمتی کے مقدمہ میں ملوث مزید اٹھارہ ملزمان کو پیشی کیلیے سخت سیکورٹی میں سیالکوٹ سے گوجرانوالہ لایا گیا۔ پولیس نے ہتھکڑیاں لگا کر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے عدالت سے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔ مقدمہ میں باضابطہ طور پرگرفتار ملزمان کی تعداد 52 ہو گئی ہے، 34 ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈ پر ہیں جنہیں 21 دسمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش ہونا ہے۔

Related posts

افغان عوام کی مدد کیلئے 5 ارب روپے مختص کیے ہیں، عمران خان

Rauf ansari

ثاقب نثار بتائیں انہیں کس نے کہا کہ نوازشریف اور مجھے سزا دیں، مریم نواز

Rauf ansari

ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کی رپورٹ پر کارروائی کی جائے، شہبازشریف

Rauf ansari

Leave a Comment