Urdu
تازہ ترین دنیا

پیوٹن نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا

پیوٹن نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے حکمنامے پر دستخط کردیے۔روسی صدر پیوٹن نے قوم سے طویل خطاب کیا اور اپنے خطاب میں سوویت یونین ٹوٹنے، یوکرین کے معاملات، نیٹو اور امریکا کے اقدامات پر تفصیل سے بات کی۔

پیوٹن نے اعلان کیا کہ انہوں نے یوکرین کے دو علاقوں کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیئے ہیں اور روسی پارلیمنٹ سے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد اس کی توثیق کرے۔پیوٹن نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ روسی عوام کی حمایت حاصل ہوگی۔

قبل ازیں روسی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پیوٹن نے ٹیلی فون کے ذریعے فرانس اور جرمنی کو اس بات سے آگاہ کردیا ہے کہ وہ مشرقی یوکرین کے دو علاقوں دونیتسک اور لوہانسک کو آزاد ریاستوں کے طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس حوالے سے جلد انتظامی آرڈر پر دستخط بھی کریں گے۔واضح رہے کہ لوہانسک اور دونیتسک یوکرین سے علیحدگی کے خواہش مند ہیں اور یہاں روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کا کنٹرول ہے۔

Related posts

وزیر خزانہ کا پی ٹی آئی پر آئی ایم ایف سے ڈیل کو ناکام بنانے کی کوشش کرنے کا الزام

Hassam alam

میانمارکی عدالت نے نوبل انعام یافتہ آن سان سوچی کو4 سال قید کی سزا سنادی

Rauf ansari

عثمان بزدار مستعفی، وزیر اعظم نےپرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کردیا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment