Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرے گی، اسد عمر



تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے ایک سرٹیفیکیٹ کو بیان حلفی بنا کر تماشا لگایا جارہا ہے۔ عمران خان نے اپنے اثاثوں کا نہیں پارٹی فنڈنگ کے لیے سرٹیفیکیٹ جمع کرایا تھا۔ تمام تفصیلات الیکشن کمیشن کو دی ہیں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ممنوعہ فنڈنگ کا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ تحریک انصاف سمیت پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی فنڈنگ کی تفصیلات شیئر کر دے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک کے پیسوں کی ترسیل سے ہی تو ملک کی معیشت کھڑی ہے، پیسے کے بغیر سیاست ہو نہیں سکتی۔ جلسوں ، بینرز اور جھنڈے لگانے کے لیے پیسے چاہیئے ہوتے ہیں۔ فنڈنگ کا راستہ روک کر ہماری سیاست کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔ فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔

اس موقع پر فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی بھی امریکہ بھی ایل ایل سی کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی ممنوعہ فنڈنگ پر کوئی پیش رفت نہیں کی گئی، پی ٹی آئی کو ہوئی فنڈنگ عمران خان کے لیے ذاتی نہیں ہے بلکہ ساری پارٹی کے لیے ہوئی۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں پاک فوج کے افسران کی شہادت سے متعلق بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ جنرل سرفراز ایک شاندار افسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین افسر تھے۔ میں ذاتی طور پر بھی جنرل سرفراز سے ملا ہوں،وہ بلوچستان کی عوام کے لیے درد رکھنے والے انسان تھے۔ غم کی اس گھڑی میں پاک فوج اور لواحقین کے ساتھ ہیں۔

Related posts

بانی متحدہ سے کوئی بات چیت نہیں ہو سکتی، شیخ رشید

Hassaan Akif

عمران خان کو چھپنے کی جگہ نہیں مل رہی، شاہد خاقان عباسی

Rauf ansari

قدرت نے عمران اور اسکے حامیوں کو کل بے نقاب کردیا، مریم نواز

Rauf ansari

Leave a Comment