اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے دفاتر رات 12 بجے کھولنے کے احکامات جاری کردیے۔
سپریم کورٹ نے آج تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کا حکم دیا تھا۔
آج ووٹنگ نہ ہونے کی صورت میں توہین عدالت 12 بجے کے بعد شروع ہوجائے گی۔
دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے دروازے بھی کھول دیے گئے ہیں۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ روم نمبر ون بھی کھونے کی ہدایت دی ہے۔
عدالتی عملے کو بھی فوری اسلام آباد ہائی کورٹ طلب کر لیا گیا۔
سیکریٹری قومی اسمبلی اور ڈپٹی قومی اسمبلی کو عدالت طلب کیے جانے کا امکان ہے۔
۔
