ڈیم بنانے کے سوال پر وزیراعلیٰ سندھ کا دلچسپ جواب

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیلاب کے باعث ڈیڑھ کروڑ کے قریب افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈیم بنانے سے متعلق سوال پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں بہت پانی ہے، بتائیں یہ پانی تربیلا یا بھاشا ڈیم میں کیسے ڈالوں؟ کیا سندھ میں اتنے بڑے ڈیم بننے کی جگہ ہے؟

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈیڑھ کروڑ کے قریب لوگ بے گھر ہوئے ہیں، یہ ایک بہت بڑی آزمائش ہے، جو راستے بند ہیں ان پر این ایچ اے اور صوبائی حکومت کام کر رہی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ابھی میں ٹنڈوالہ یار، میرپورخاص اور عمرکوٹ جاؤں گا، تنقید ضرور کریں لیکن نشاندہی بھی کریں، میں ہر جگہ پہنچ رہا ہوں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More