Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین دنیا

کانگریس کو آگاہ کر دیا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کے پرزے فروخت کر رہے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ پاکستان کوایف16طیاروں کے پروزوں کی فروخت سے متعلق کانگریس کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

امریکی دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کانگریس کو پاکستان کی 450 ملین ڈالرز کی ڈیل کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یہ ڈیل ایف 16 طیاروں کے پرزوں، طیاروں کی مرمت اور دیکھ بھال کے حوالے سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دہشت گردوں کیخلاف کارروائیوں میں مدد ملے گی۔

نیڈ پرائس نے کہا کہ پاکستان کئی شعبوں میں امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مشکل وقت میں امریکا پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔ نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ ہم پاکستان میں میڈیا اور سول سوسائٹی پر پابندیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں۔

Related posts

وزارت داخلہ کا عوامی مارچ اور عورت مارچ کو سیکیورٹی دینے کا فیصلہ

Rauf ansari

پی ایس ایل میں آج دو بڑے مقابلے: پہلے میچ میں لاہور اور اسلام آباد مدمقابل

Hassam alam

مہنگائی کی شرح 32اعشاریہ82فیصد ریکارڈ

ibrahim ibrahim

Leave a Comment