کراچی میں گذشتہ رات سے جاری شدید بارش کی وجہ سے سیلابی ریلے کے باعث بند سپر ہائی کے دونوں ٹريکس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
سیلابی ریلہ سپر ہائی وے پر آنے کے باعث گاڑیاں پھنس گئی تھیں اور اسے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کے بعد کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ہے۔
