کراچی سمیت سندھ میں 16 اور 17 ستمبر کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سندھ حکومت نے سکیورٹی اقدامات کی خاطر صوبے بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے چہلم کے موقع پر ڈبل سواری پر پابندی کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ سندھ کے تمام اضلاع میں 16 اور 17 ستمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔ کراچی میں ضلع جنوبی، وسطی، غربی اور شرقی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More