Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی والوں کا طویل انتظار ختم، گرین لائن بس کا پہیہ چل پڑا

کراچی والوں کے لیے گرین لائن بس منصوبے کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا۔

سرجانی ٹاؤن بس ڈپو سے پہلی مسافر بس نمائش چورنگی سے روانہ ہو گئی، پہلے مرحلہ میں 22 اسٹیشنز میں سے 11 اسٹیشن فعال کیئے گئے ہیں۔مسافروں کے لئے کم سے کم کرایہ 15 روپے سے 55 روپے وصول کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق بس سروس ابتدائی طور پر صبح 8 سے دوپہر 12 بجے تک چلے گی۔ اس دوران 15 دن آزمائشی طور پر 80 میں سے صرف 25 بسیں 4 گھنٹے کیلئے چلائی جائیں گی۔

ترجمان سندھ انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کمپنی کا کہنا ہے کہ 10جنوری سے گرین بس مکمل طور پر فعال کر دی جائے گی۔ کراچی میں ریپڈ ٹرانزٹ بس منصوبے کے تحت 5 روٹس کی منصوبہ بندی 2014 میں شروع کی گئی تھی اور پہلی گرین لائن کا تعمیراتی کام 2016 میں شروع ہوا۔

Related posts

الیکشن کا فیصلہ اتحادی حکومت کرے گی، مریم اورنگزیب

ibrahim ibrahim

بلاول بھٹو کا بھیانک چہرہ دنیا نے دیکھ لیا، مصطفیٰ کمال

Hassam alam

پی ڈی ایم کے قافلے 23 مارچ کو اسلام آباد کا رخ کریں گے، مولانا فضل الرحمان

Rauf ansari

Leave a Comment