کراچی: وال چاکنگ سے شہرکا حسن بگاڑنے والوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

کراچی میں وال چاکنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی میں وال چاکنگ سے شہر کا حسن بگاڑنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

جیو نیوز کے مطابق میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی درخواست پر کراچی پولیس چیف نے پولیس حکام کو  وال چاکنگ میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کرنےکی ہدایت کی ہے۔ 

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ دیواروں پر غیرضروری پیٹنگز  اور  اشتہارات لگانے  پر مقدمات درج کیے جائیں گے۔ 

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More