Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مزید 32 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا خدشہ

کراچی: کے الیکٹرک نے نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کےتحت فی یونٹ بجلی 32 پیسے مہنگی کرنے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرادی ۔

نیپرا ذرائع کے مطابق نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے سے متعلق درخواست اتھارٹی کو پہنچ چکی ہے ، جس میں فی یونٹ بجلی 32پیسے مہنگی اضافہ مانگا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اب نیپرا آئندہ چند روز میں کے الیکٹرک کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ  اس سے قبل نیپرا ستمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے ذریعے فی یونٹ بجلی پونے چار روپے مہنگی کر چکا ہے جبکہ اکتوبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی درخواست کی سماعت بھی مکمل ہو چکی ہے۔

ذرائع کے مطابق اکتوبر کے ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1روپے 8پیسے تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

Related posts

امریکی صدر جوبائیڈن کا کورونا ٹیسٹ تیسری بار مثبت آگیا

Hassam alam

او آئی سی اجلاس طالبان کیلئے ہو رہا ہے، بلاول بھٹو

Zaib Ullah Khan

سابق چیئرمین واپڈا پر سنگین کرپشن کے الزامات، نیب لاہور نے طلب کرلیا

Hassam alam

Leave a Comment