امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو فون کال کی اور صدراتی الیکشن میں جیت پر انہیں مبارک باد دی۔
امریکی خبر ایجنسی کے مطابق نائب صدر کملا ہیرس نے نومنتخب ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ اختیارات کی پرامن منتقلی پر بھی بات کی۔
خیال رہے کہ امریکی صدر کے انتخاب کے لیے تمام ریاستوں میں ہونے والی پولنگ کے نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی معرکہ جیت لیا ہے اور 47 ویں امریکی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
