Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کوئٹہ، سبزل روڈ پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، خاتون سمیت 13 زخمی


کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دھماکا ہوا جس کی زد میں آ کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا اور ایک خاتون سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

کوئٹہ میں دھماکہ سبزل روڈ پر پود گلی چوک کے قریب ہوا، پولیس کے مطابق دھماکے کے اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک لاش اور 13 زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا ، زخمیوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، زخمیوں کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ دھماکے سے رکشہ کونقصان پہنچا، بم ڈسپوزل اسکواڈ دھماکے کے بعد موقع پر پہنچ گئی جہاں سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

Related posts

متحدہ اپوزیشن کا وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ

Rauf ansari

ڈالر کی اڑان جاری، سونے کی قیمت میں بھی اضافہ

Nehal qavi

نوازشریف خود نہیں آئیں گے بلکہ ان کو ہم واپس لائیں گے، فوادچوہدری

Rauf ansari

Leave a Comment