کراچی: پاکستان میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحی 10 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔
ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کے دفتر کراچی میں ہوا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔
اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات سمیت متعلقہ اداروں کے حکام شریک ہوئے۔
