Urdu
ابتک اسپیشل تازہ ترین

یونان میں نوجوان کا پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی منانے کا منفرد انداز

یونان میں پاکستانی نوجوان نے پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی منفرد انداز میں منایا، اشراق نذیر نے بحیرہ ایجین میں 75منٹ تک 75 میٹر گہرائی میں پرچم لہرایا۔

یونان میں مقیم پاکستانی نوجوان اشراق نذیر نے کھلے سمندر کی تہہ میں جا کر 75 منٹ تک پاکستانی پرچم کو لہرایا اشراق نذیر یورپ میں پہلے پاکستانی ہیں جنھوں نے بحر ایجین کی گہرائی میں جا کر سبز ہلالی پرچم لہرایا۔

میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی نوجوان کا کہنا تھا کہ اس کا خواب تھا کہ پاکستان کے ڈائمنڈ جوبلی کو منفرد انداز سے منائے اور یورپی عوام کو بتانا تھا کہ پاکستانی قوم ایک امن پسند قوم ہے اور پاکستانی شہدا کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔

اشراق نذیر نے تین سال پہلے پاکستانی پرچم کے ساتھ ہوائی جہاز سے ہزاروں فٹ بلندی سے چھلانگ لگا کر بھی پاکستان کا نام روشن کیا تھا۔

Related posts

عراق: پرتشدد واقعات میں متعدد افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

Nehal qavi

سیاسی قصابوں نے مویشی منڈی کی رونق ختم کر دی، شیخ رشید

Hassam alam

مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 850 سستا ہوگیا

Rauf ansari

Leave a Comment