Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہم کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ لینا نہیں چاہتے

چمن: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم کسی سے وفاداری کا سرٹیفکیٹ لینا نہیں چاہتے۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے معاشی لحاظ سے ملک کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے اور ہم حکمرانوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، یہ وطن ہمارا ہے اس کا دفاع کریں گے۔ حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو کمزور کر دیا گیا ہے اور ہم کسی سے وفاداری کا سرٹیفیکٹ لینا نہیں چاہتے۔ پاکستان کو غلامی کے طرف لے جایا جا رہا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے انہوں نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا جبکہ 74 سالوں میں نوکریوں کی کل تعداد ایک کروڑ تک نہیں پہنچی۔ انہوں نے کہا کہ اس ناکام حکومت کے ہوتے ہوئے کون یہاں سرمایہ کاری کرے گا ؟ یہ عوام کے نمائندے نہیں اس لیے دنیا ان سے تعاون نہیں کر رہی۔ 70 سالہ چینی دوست کو لات ماری گئی اور اسٹیٹ بینک بھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے کنٹرول میں چلا گیا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ جب ہم آئیں گے تو تم بھاگ جاؤ گے۔ برطانیہ ہندوستان سے گیا تو کشمیر کا مسئلہ چھوڑ کر گیا اور اب وفاق المدارس کو کمزور کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، لوگوں سے روزگار چھینا جا رہا ہے۔

Related posts

سعودی عرب آنے والوں کیلئے ویکسی نیشن، ٹیسٹ ، قرنطینہ کی شرط ختم

Hassam alam

آیا صوفیہ مسجد میں88 سال بعد پہلی بار نماز تراویح کل ہوگی

Rauf ansari

پاکستانی قوم آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کیساتھ کھڑی ہے، صدر و وزیراعظم کا پیغام

Hassam alam

Leave a Comment