Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

نواز شریف کی 3صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور: نواز شریف کی 3صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروادی گئی۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ کے ذریعے نواز شریف کی 3 صفحات پر مشتمل طبی رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ نواز شریف اینجیو گرافی کروائے بغیر لندن سے نہ جائیں۔نواز شریف اپنی ادویات جاری رکھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ابھی شدید ذہنی دبا و میں ہیں۔ نواز شریف کو ذہنی دباو کے بغیر اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف علاج کے بغیر پاکستان گئے تو انکی حالت بگڑ سکتی ہے۔ ذہنی دباو کے ماحول میں نواز شریف کی بیماری مزید بگڑ سکتی ہے۔کلثوم نواز کی وفات کے بعد نواز شریف زیادہ دباو میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف کھلی فضا میں چہل قدمی جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ چہل قدمی کے دوران کورونا سے بچاو کے اقدامات بھی کریں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف دل کے مریض اور کورونا کے سبب انکی جان بھی جا سکتی ہے۔کورونا کے سبب نواز شریف کو سانس کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔ کورونا میں ائیر پورٹس اور پبلک مقامات پر خدشات زیادہ ہیں

Related posts

جمہوریت کا ترجمہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے،بلاول بھٹو

ibrahim ibrahim

صدر اور گورنر پنجاب کو حساب دینا ہوگا، حمزہ شہباز

ibrahim ibrahim

ملک میں بجلی کا شارٹ فال8000 میگا واٹ کے قریب پہنچ گیا

Hassam alam

Leave a Comment