Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 301 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 5 ہزار327کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 30 ہزار 366 ہو گئی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 55 ہزار 202 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 9.65 فیصد رہی۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 43 ہزار 170، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 94 ہزار 887، پنجاب میں 4 لاکھ 80 ہزار 421، اسلام آباد میں ایک لاکھ 28 ہزار 429، بلوچستان میں 34 ہزار 417، آزاد کشمیر میں 38 ہزار 339 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 703 ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 176 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 829، خیبرپختونخوا 6 ہزار 002، اسلام آباد 980، گلگت بلتستان 188، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 758 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

ترکیہ سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر دو جہاز کل کراچی پہنچیں گے

Nehal qavi

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Zaib Ullah Khan

اسپیکر ٹائیگر فورس کا رکن بن گیا ہے، رانا ثنا اللہ

Rauf ansari

Leave a Comment