Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ہم چاہتے ہیں لوگ بھاگ دوڑ کرکے تھک جائیں پھر ہم کچھ کریں گے

لاہور: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں لوگ بھاگ دوڑ کرکے تھک جائیں پھر ہم کچھ کریں گے، اپوزیشن اپنی ہی حسد کی آگ میں جل جائے گی۔

وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ابھی ہم نے کچھ نہیں کیا۔ چاہتے ہیں اپوزیشن پہلے ہلکان ہو جائے۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اپنی ہی حسد کی آگ میں جل جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ایم کیوایم اور ق لیگ سے جلد ملاقات ہوگی۔پیپلزپارٹی اورن لیگ کےکچھ دوستوں سےرابطہ ہوا ہے۔ مریم نواز کا زرداری کے حوالے سے اظہار خیال سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے بہترین پیکج دیا۔ مدد کرنے پرہم سعودی عرب اور دوست ممالک کے شکر گزار ہیں۔ ہم نے کورونا میں بہترین حکمت عملی اپنائی۔ ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کورونا ، کمزور معیشت،افغانستان صورتحال جیسے چیلنجز کا سامنا رہا۔ حکومت کی پہلی کوشش پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانا ہے۔ ہمیں تباہ حال معیشت ملی۔ بتایاگیا 3 ہفتےمیں 2 بلین ڈالرکاانتظام کرناہےورنہ ملک دیوالیہ ہوجائےگا۔ حکومت سنبھالی توبیرونی قرضوں میں 7 بلین ڈالرسالانہ اضافہ ہورہاتھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے صنعتوں کو بحال کیا،کاروباری افراداور تعمیراتی شعبے کو پیکج دیا۔ عالمی ادارے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کررہے ہیں۔ حکومت نے معیشت کو درست کیا۔ حکومت نے سفید پوش طبقے کے لیے صحت کارڈ دیا۔

Related posts

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ: پاک بھارت ٹاکرا کل ہوگا

Zaib Ullah Khan

سرجانی ٹاؤن میں دوران ڈکیتی 17 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی

Rauf ansari

مینوفیکچرنگ میں بڑے پیمانے پر ترقی ہوئی ہے

Hassam alam

Leave a Comment