Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سابق حکومتیں ملکی معیشت درست کرنے میں ناکام رہیں

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سابق حکومتیں ملکی معیشت درست کرنے میں ناکام رہیں، ہم سمال اور میڈیم انڈسٹریز کیلئے پالیسیاں لے کر آئے ہیں۔ رکاوٹیں ختم کر دیں، اب پاکستان تیزی سے اوپر جائے گا۔

لاہور میں انڈسٹریل پیکج کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک صنعتوں کی وجہ سے آگے بڑھتے ہیں۔ کبھی برآمدات پر توجہ نہیں دی گئی، زرمبادلہ کم ہوجانے کی وجہ سے ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ جو پیکج آج دیا وہ پہلے ہی بزنس کمیونٹی کو دے دینا چاہیے تھا۔ حکومت میں آتے ہی فیصلہ کیا تھا صنعتوں پرتوجہ دینی ہے، پرکشش مراعات کی بنیاد پر سرمایہ کار راغب ہوتے ہیں، ماضی میں طویل مدتی منصوبہ بندی نہ ہونے سے معاشی نقصان ہوا۔

عمران خان نے کہا کہ اوورسیزپاکستانیوں کیلئےہم نےسپیشل کورٹس بنادیں، اوورسیز پاکستانی پلاٹس خریدتےتھےلیکن قبضےہوجاتےتھے، آئی ٹی انڈسٹری میں بھارت ہم سےبہت آگےنکل گیا، آئی ٹی انڈسٹری کو پہلے مراعات ہی نہیں دی گئیں، پہلی بار ہم آئی ٹی کمپنیوں کومراعات دے رہے ہیں۔

Related posts

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکر تباہ،2 پائلٹ شہید

ibrahim ibrahim

پاکستان نے حساب برابر کر لیا، بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی

Nehal qavi

سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے خارج

ibrahim ibrahim

Leave a Comment