Urdu
پاکستان تازہ ترین کھیل

پاکستان آسٹریلیا سیریز کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت

لاہور: این سی او سی نے پاکستان آسٹریلیا سیریز کے لیے 100 فیصد تماشائیوں کی اجازت دے دی۔

پی سی بی کے مطابق راولپنڈی میں 4 مارچ سے شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں 100 فیصد تماشائی انٹرنیشنل کرکٹ سے لطف اندوز ہو سکے گے، جبکہ لاہور اور کراچی میں ہونے والے میچزمیں بھی اسٹیڈیم فل ہوں گے۔ پی سی بی نے این سی او سی کے فیصلے سے پہلے 50 فیصد تماشائیوں کے لیے ٹکٹیں فروخت کے لیے رکھی تھیں، این سی او سی کے فیصلے کے بعد پی سی بی نے بقایا 50 فیصد تماشائیوں کے لیے ٹکٹ کی بکنگ کھول دی ہے۔

این سی او سی کے مطابق 12 سے زائد عمر کے تمام لوگوں کو مکمل ویکسینیشن کے ساتھ میچ دیکھنے کی اجازت ہوگی۔ 12 سال سے کم عمر لوگ ویکسینیشن کے بغیر اسٹیڈیم میں میچ دیکھ سکیں گے۔ ٓسٹریلیا اور پاکستان کرکٹ ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز راولپنڈی سے ہو گا۔ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 4 سے 8 مارچ تک راولپنڈی میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

یریز میں شامل چاروں وائٹ بال میچز بھی راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آسٹریلیا کرکٹ ٹیم 5 مارچ کو راولپنڈی میں آخری ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ کھیلے گی اور 5 مارچ کے بعد وطن واپس روانہ ہو جائے گی۔ یریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 مارچ تک کراچی میں ہو گا اور تیسرا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 مارچ تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Related posts

قومی ادارہ صحت میں این سی او سی کی تشکیل نو کر دی گئی

Hassam alam

دنیا کی ذمہ داری ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دے، انتونیو گوتریس

Nehal qavi

دوسروں کو امپورٹڈ کہنے والا خود ممنوعہ فنڈنگ لیتا رہا، وفاقی وزرا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment