Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے پیٹرول 12 مہنگا کرکے 10 روپے کم کیا

مورو: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارے عوامی مارچ کی وجہ سے کپتان گھبرا گیا ہے تاہم اب ان کا پتلی تماشا نہیں صرف تیر چلے گا۔

مورو میں عوامی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ کپتان عوام سے روٹی، کپڑا اور مکان چھین رہا ہے۔ اس وقت بجلی، گیس، پیٹرول سمیت ہر چیز کی قیمت آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ یہ نیا پاکستان نہیں مہنگا پاکستان ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ عوامی مارچ کی وجہ سے کپتان گھبرا گیا۔ پیٹرول بارہ روپے مہنگا کر کے دس روپے کم کرنا بے وقوف بنانے کی کوشش ہے۔ یہ کیا سمجھتے ہیں، ان کے ڈرامے ہمیں نظر نہیں آتے؟۔ انہوں نے آتے ہی پہلا ڈاکا کسانوں پرمارا۔ پانی کی تقسیم میں نا انصافی کرکے نقصان پہنچایا گیا۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ملک کا سربراہ ٹی وی پر آکر رونا شروع ہوگیا۔ عمران خان نے قوم سے خطاب میں میڈیا کی تنقید پر رونا شروع کر دیا۔ آپ اتنے ڈرپوک ہیں کہ آصف زرداری کے انٹرویو کو نشر ہونے سے روکا۔آپ کو اندازہ ہی نہیں پروپیگنڈا کیا ہوتا ہے۔ ان میں تنقید سننے کا حوصلہ نہیں۔ کرسی پر مسلط کیا گیا شخص عوام کا نہیں سوچتا۔نیا پاکستان کا اصل چہرہ غربت، مہنگائی، بےروزگاری ہے۔

Related posts

ثاقب نثار کے خلاف بیانات، مریم اور شاہد خاقان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست

Rauf ansari

پاکستانی مشنز کو درپیش مالی مشکلات کی خبریں بے بنیاد ہیں، دفتر خارجہ

Hassaan Akif

تیل کی قیمت عالمی مارکیٹ میں 380 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے، ماہرین

Hassam alam

Leave a Comment