Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

فیس بک کا تمام زبانوں کا ترجمہ کرنے والا فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ

کیلیفورنیا: میٹا ورس کے بانی مارک زکربرگ نے یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر یعنی تمام زبانوں کا ترجمہ کرنے والا فیچر لانچ کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق میٹا ورس کا کہنا ہے کہ اس وقت دنیا میں 2 بلین افراد یا دنیا کے 25فیصد لوگوں کی زبان کے لیے ترجمہ کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔ میٹا ان کے لئے پراجیکٹ لانچ کرے گا جس کا ایک مرحلہ نولینگویج لیفٹ ہے اور دوسرا یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر ہے۔

میٹا ورس کا جدید ترین آرٹی فیشل انٹیلی جنٹ ماڈل ہے جو چند مثالوں سے زبان سیکھے گا اور پھر اسے سینکڑوں زبانوں کے معیاری ترجمہ میں استعمال کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلے میں یونیورسل اسپیچ ٹرانسلیٹر تیار کیا جا رہا ہے۔

یہ رئیل ٹائم میں کسی بھی زبان کا ترجمہ کرے گا۔ زکربرگ کے مطابق پانچ سال قبل ایک درجن زبانوں میں ترجمہ کیا گیا تھا۔ تین سال پہلے تک 30 زبانیں تھیں اور اس سال ہم سینکڑوں زبانوں کا ترجمہ کرنے کا ہدف رکھتے ہیں۔ میٹا ورس نئی نسل کا سمارٹ اسسٹنٹ بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ یہ ورچوئل دنیا کے ساتھ جسمانی دنیا کو نیویگیٹ کرنے میں مدد کرے گا۔

Related posts

بجلی کا شارٹ فال 546 میگاواٹ تک پہنچ گیا

Hassam alam

بجلی بحران شدت اختیار کر گیا، شارٹ فال 5 ہزار 53 میگاواٹ تک پہنچ گیا

Hassam alam

دل کی دھڑکن پر نظر رکھنے والا اسمارٹ فیس ماسک

Hassam alam

Leave a Comment