Urdu
تازہ ترین دنیا

سونے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے درمیان جھڑپیں، تقریبا 100 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: افریقی ملک چاڈ میں سونے کی کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے درمیان جھڑپوں میں تقریبا 100 افراد ہلاک ہوگئے۔

افریقی ملک چاڈ میں سونے کے کان میں کام کرنے والے مزدوروں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں تقریبا ایک سو افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔ چاڈ کے وزیر دفاع داؤد یحییٰ ابرایم نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھڑپیں لیبیا کی سرحد کے قریب واقع کوری بوگودی کے علاقے میں ہوئیں۔یہ جھڑپیں 23 مئی کو سونے کے دو کان کنوں کے درمیان معمولی تنازعہ سے شروع ہوئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں سونے کی کانوں میں غیرسرکاری طور پر کان کنی کی جاتی ہے۔ حکومت نے متاثرہ علاقے میں کان کنی کے تمام غیرسرکاری منصوبوں کو معطل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ10 سال قبل اس علاقے میں سونے کی دریافت کے بعد مختلف علاقوں سے کان کنوں نے یہاں آنا شروع کر دیا تھا۔ غیر قانونی کان کنی کے باعث یہاں اکثر تناؤ کی صورتحال رہتی ہے۔

Related posts

علیم خان ملک دشمنوں سے مل گیا ہے، علی زیدی

Rauf ansari

پاکستان فضائیہ نے 27 فروری کو بھارت کا غرور خاک میں ملا یا،عثمان بزدار

Rauf ansari

نیب ایل این جی اسکینڈل پر خاموش کیوں ہے،شیری رحمان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment