راولپنڈی: پاک فوج کا ہیلی کاپٹر بلوچستان سے لاپتہ ہو گیا، ہیلی کاپٹر میں کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجرل جنرل بابرافتخار نے ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کی جا رہی تھی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق لاپتہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔
