Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

گرمیوں کی چھٹیاں ختم، تعلیمی ادارے کھل گئے

کراچی:گرمیوں کی چھٹیاں ہوئیں ختم اور اسکولوں میں پڑھائی کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، دو ماہ بعد سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے کھل گئے۔

ہزارہ اور مالا کنڈ ڈویژن میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں، محکمہ تعلیم کے مطابق سوات ،چترال ،دیر،کوہستان ،ایبٹ آباد، مانسہرہ میں آج سے تعلیمی سلسلہ شروع ہو گیا ہے، محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے یکم سے 31 جولائی تک تعطیلات کا اعلان کیا تھا، جبکہ خیبرپختونخوا کے میدانی اضلاع میں اسکولز 14 اگست سے کھلیں گے۔

پنجاب میں صرف سرکاری تعلیمی ادارے کھولے گئے ہیں، جبکہ نجی تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اختتام 15 اگست سے ہو گا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی و تیز بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں آج حاضری معمول سے کم رہی۔

Related posts

بجلی صارفین پر مزید 94 ارب 40 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری

Hassam alam

امین الحق نے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ عالمی منڈی کو قرار دے دیا

Hassaan Akif

دعا زہرہ کے مبینہ اغواء کی تحقیقات جاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment