Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

چاکلیٹ بیچنے والوں کو بتانا چاہتا ہوں آٹے اورگھی کا قحط پڑنے والا ہے

راولپنڈی: سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چاکلیٹ بیچنےوالوں کوبتانا چاہتا ہوں آٹے اورگھی کا قحط پڑنے والا ہے، 3 روپے پیٹرول میں کمی اور9روپے ڈیزل میں اضافہ مذاق کے مترادف ہے۔

شیخ رشید نے ٹوئٹ کی کہ مولانا فضل الرحمان کےدھمکی آمیزبیان مزید انتشارپیدا کریںگے،  چاکلیٹ بیچنےوالوں کوبتانا چاہتا ہوں آٹے اورگھی کا قحط پڑنے والا ہے، حکمرانوں کے ذاتی کارخانے ٹھیک چل رہے ہیں لیکن غریب کے گھر کا خانہ خراب ہو گیا ہے، خام مال پرپابندی سے برآمدات 25فیصد کم ہوگئی ہیں، 38 فیصد مہنگائی سے فارن ریزروکم ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افراط زرہی نہیں، معیشت کا پہیہ بھی جام ہوجائے گا، اگرہمت ہے تووزراء پی ڈی ایم اجلاس کی بجائے عوام میں جا کراپنی صفائی پیش کریں، ہرمہینے 200 فیکٹریاں بند ہورہی ہیں 100فیصد کرائم بڑھ گیا ہے۔

Related posts

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں سیلاب کے باعث مزید 18 افراد جاں بحق

Nehal qavi

آرمی چیف سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ملاقات

Rauf ansari

رمضان شوگر ملز کیس؛ وزیراعظم کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست منظور

Hassam alam

Leave a Comment