Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مکمل چھوٹ

اسلام آباد: ایف بی آر نے قیمتوں کے استحکام کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر دو ایس آر اوز جاری کر دئیے، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی مکمل چھوٹ دے دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں کھڑی فصلوں کو شدید نقصان سے مقامی منڈیوں میں پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوا، وزیراعظم نے لوگوں کی مشکلات کم کرنے کیلئے پیاز اور ٹماٹر کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کا حکم دیا ہے، ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ سے پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ایف بی آر نے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پر 31 دسمبر، 2022 تک تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز سے استثنی دیا ہے، اس سے پہلے ایف بی آر نے ان تمام اشیاء پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی چھوٹ دے دی ہے جن کی تصدیق این ڈی ایم اے یا پی ڈی ایم اے کرے گی۔

Related posts

کورونا سے مزید 9 جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار سے زائد ہوگئی

Rauf ansari

عمران خان نے مدلل طریقے سے مقدمہ پیش کیا،عثمان بزدار

Rauf ansari

اس سال 10 لاکھ لوگ افراد حج کا فریضہ ادا کرسکیں گے

Hassam alam

Leave a Comment