Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو متحرک کرکے قرضہ اتارنے میں مدد لوں گا، عمران خان

سرگودھا: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ قوم کو اکھٹا کرنے کی کوشش کروں گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اکھٹا کروں گا، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو متحرک کر کے قرضہ اتارنے میں مدد لوں گا، سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کنٹرول روم بنائیں گے۔

سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا کہ اتنی بڑی تعدا د میں لوگ جلسے میں آئیں گے، سیلاب متاثرین مشکل میں ہیں، سیلاب متاثرین کے مسائل حل کریں گے، ساری پاکستانی قوم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہے، 3 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ٹیلی تھون میں ساڑھے 500 کروڑ روپے سے زائد جمع کیے، بیرون ملک پاکستانیوں نے دل کھول کر پیسہ دیا، اگر وقت ہوتا تو مزید ساڑھے 5 ارب روپے جمع ہو جاتے۔

انہوں ںے براہ راست مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمشنر! تمہیں پہلی دفعہ اندازہ ہوا ہو گا کہ فارن فنڈنگ کیا ہوتی ہے؟ یہاں طاقتور کیلئے ایک قانون اور کمزور کیلئے دوسرا قانون ہے، بڑا ڈاکو چوری کرے تو وہ ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے، واحد لیڈرتھا جسے آزاد عدلیہ کیلئے جیل میں ڈالا گیا، میں نے جیل میں 4،5 دن گزارے، وہاں مجھے سارے غریب چور نظر آئے، جب اسمبلی گیا تو وہاں بڑے بڑے ڈاکو نظر آئے، ان لٹیروں میں سے ایک فضل الرحمان بھی تھا، زرداری اور شریف خاندان بھی لٹیرے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک چور اوپر بیٹھے رہیں گے ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہے، بیرونی سازش ہوئی امریکہ کو اپنے غلام چاہیے تھے، آصف زرداری نے ملک کا پیسہ چوری کر کے ملک سے باہر لے گیا، 17 جولائی کو جب پہلا الیکشن آیا تو ہر حربہ استعمال کیا گیا، سب کوششو ں کے باوجود حمزہ شہباز کو فارغ کرنا پڑا، انہیں خوف آنا شروع ہو گیا کہ اگر الیکشن کروایا تو کیا ہو گا؟ انہیں میری دو تہائی اکثریت نظر آنا شروع ہو گئی، اس کے بعد مجھے ناک آؤٹ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا، دوسری سازش مجھے راستے سے ہٹانے کیلئے کی گئی، بند کمرے میں فیصلہ ہوا لیکن مجھے پتہ چل گیا۔

عمران خان نے کہا کہ میں نے ایک ویڈیو بنائی ہوئی ہے، اگر مجھے کچھ ہوا تو میری قوم ان چاروں کو نہیں چھوڑے گی، الیکشن کمشنر کو کہا عمران کو نااہل کیا جائے، فارن فنڈنگ کے بعد توشہ خانہ کا کیس بنا دیا، انہیں توشہ خانہ کیس میں شکست ہو گی، میرے بعد تمام سابق وزرائے اعظم کا کیس بھی سنا جائے، انہوں نے کوشش کی کسی طرح عمران خان کو جیل میں ڈالا جائے۔

Related posts

شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو کیوں گرفتار کیا؟، سیکریٹری داخلہ اور آئی جی کی طلبی

Hassam alam

ملک کے بیشتر علاقں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا، کچھ حصوں میں بارش کا امکان

Nehal qavi

روسی صدر کی چرچ کو مسجد میں تبدیل کرنے کی تقریب میں شرکت

Rauf ansari

Leave a Comment