Urdu
تازہ ترین کھیل

ایشیا کپ: ناک آؤٹ میچ میں سری لنکا نے میدان مار لیا، بنگلہ دیش ایونٹ سے آؤٹ ہو گیا

دبئی: ایشیا کپ کے ناک آؤٹ میچ میں انتتائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے بنگلہ دیش کو شکست دے دی جس کے بعد وہ ایشیا کپ کے ایونٹ سے بھی باہر ہو گیا ہے۔

ایشیا کپ کے لیے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی جس نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کے ابتدائی بلے بازوں میں مہدی حسن میراز 38 رنز بنا کر نمایاں رہے جب کہ کپتان شکیب الحسن نے 24 رنز بنائے۔

میچ اس وقت دلچسپ ہو گیا جب گیارہویں اوورز میں 87 رنز پر چار بنگلہ دیشی کھلاڑی کے آؤٹ ہونے کے بعد آنے والے کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا۔

عفیف حسین نے 22 گیندوں پر 39 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جب کہ محمود اللّٰہ کے 27 اور مصدق حسین کے ناقابل شکست 9 گیندوں پر 24 رنز نے بنگلہ دیش کو 183 کے مجموعے تک پہنچادیا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ فاتح ٹیم نے سپر فور کے لیے کوالیفائی کرنا تھا جب کہ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہو گئی ہے۔

یاد رہے کہ دونوں کرکٹ ٹیموں کو ایونٹ کے اپنے پہلے میچ میں افغانستان سے فتح ملی تھی۔

Related posts

ڈینگی کی شدت میں اضافہ، کراچی میں 191 اور اسلام آباد میں 128 نئے کیسز

Nehal qavi

اسرائیلی جارحیت، 44 فلسطینی شہید 16 بچے شامل

Hassam alam

اسد عمر نے ملک میں کورونا کی نئی لہر کا خد شہ ظاہر کردیا

Rauf ansari

Leave a Comment