Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیرخارجہ شاہ محمود اور آسٹریلوی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ‏آسٹریلوی وزیر خارجہ ماریس پین نے ٹیلی فون پر دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری سے افغان شہریوں کی معاشی و انسانی بنیادوں پر مدد کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے‏ آسٹریلوی وزیرخارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ پاکستان، آسٹریلیا کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،دونوں ممالک کے تعلقات ،مشترک تاریخی حوالوں اور کرکٹ سے لگاؤ جیسے یکساں عوامل سے عبارت ہیں، آسٹریلیا کے ساتھ اقتصادی، تجارتی ،تعلیمی، دفاعی، زرعی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو بڑھانے کے خواہں ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کا قریبی ہمسایہ ہونے کے ناطے، پاکستان، افغانستان میں بدامنی کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،،افغانستان میں چالیس سالہ جنگ و جدل کے بعد قیام امن کی امید پیدا ہوئی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری، افغان شہریوں کی معاشی و انسانی بنیادوں پر معاونت کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات اٹھائے اور افغانستان کے حوالے سے چیلنجز اور روشن امکانات دونوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے فیصلے کئے جائیں۔

وزیر خارجہ نے آسٹریلوی ہم منصب کو کابل سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے، بین الاقوامی اداروں کے اہلکاروں اور میڈیا نمائندگان کے انخلاء کے سلسلے میں جاری پاکستانی معاونت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے 37 ممالک کے 21000 باشندوں کو افغانستان سے محفوظ انخلاء میں معاونت فراہم کی۔

وزیر خارجہ نےکرونا وبا کے باعث آسٹریلیا میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کو درپیش سفری مشکلات سے آگاہ کرتے ہوئے، ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کی ضرورت پر زور دیا۔

Related posts

نیو یارک اپارٹمنٹس کیس: آصف علی زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

Hassam alam

نواز شریف لندن سے واپس آیا تو عدلیہ اور فوج پر حملے کرے گا، عمران خان

Zaib Ullah Khan

قومی ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق مستعفی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment