Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ن لیگ کے دور میں جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں

ڈیرہ غازی خان: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ ن لیگ کےدور میں جنوبی پنجاب کے عوام کو پینے کے صاف پانی، صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔

ڈیرہ غازی خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ڈی جی خان جنوبی پنجاب کا اہم جزو ہے، جنوبی پنجاب میں صحت ،ایجوکیشن ،پینے کا صافی پانی سمیت چیلنجز درپیش تھے، پینے کا صاف پانی کے پراجیکٹ کا آغاز جنوبی پنجاب ڈی جی خان سے کیا، ڈی جی خان میں میڈیکل کالج، غازی یونیورسٹی ، دانش سکول جسیے تحفے دیے ۔تونسہ میں دانش سکول کو مکمل کیا اس کے نہ کھلنے پر افسوس ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظفرگڑھ میں طیب اردوان اسپتال بنایا اور گھر بنا کردیے، بہاولپور میں کارڈیک اسپتال بنائے، ویٹرنری یونیورسٹی کومکمل کیا، فرید یونیورسٹی کا تحفہ دیا۔ سڑکوں کا بھی جال بجھایا ،ہزاروں کلومیٹر کی سڑکیں بنائی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ لاہور سے ملتان تک موٹروے بنائی، بہاولپور سے حاصل پور تک موٹروے بنائی، جنوبی پنجاب کے لوگوں کو لیپ ٹاپ اور دیگر اسکیموں میں 33فیصد کوٹہ دیا۔

Related posts

عمران خان نے جو کیا کوئی دوسرا سیاستدان کرتا تو پھانسی ہو جاتی

Hassam alam

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا

Hassam alam

حساس ادارے کے افسرپر تشدد، نون لیگی رہنما گرفتار

Rauf ansari

Leave a Comment