Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بلدیاتی الیکشن کے لیئے کاغزات نامزدگی کی فراہمی کا آغاز آج سے شروع

پشاور: 19 دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کے لیئے کاغزات نامزدگی کی فراہمی کا آغاز آج سے شروع ہو گیا جبکہ کاغزات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 نومبر ہے۔

الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے شیڈول کے مطابق کاغزات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 8 نومبر ہے ابتدائی فہرست نو نومبر کو جاری کی جائے گی کاغزات نامزدگیوں کی جانچ پڑتال 10 اور 12 نومبر کو ہوگی۔ کاغزات کی منظوری یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 16 نومبر تک دائر کی جا سکیں گی، اپیلوں پر فیصلہ 19 نومبر اور نظر ثانی شدہ فہرست 20 نومبر کو لگائی جائے گی، کاغزات واپس لینے کی آخری تاریخ 22نومبر جبکہ 23کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے۔

پولنگ 19 دسمبر کو صبح نو سے شام پانچ بجے تک کسی وقفے کے بغیر ہوگی۔ صوبے کے 17 اضلاع میں انیس دسمبر کو پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے لئے پولنگ ہوگی۔

مقررہ اضلاع میں وزیر اعلیٰ، وزراءاور اراکین اسمبلی کے دوروں، سرکاری وسائل کے استعمال، ترقیاتی کاموں سرکاری ملازمین کے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی بھی عائد رہے گی جبکہ الیکشن کمیشن نے ہر قسم کے ترقیاتی کاموں کے اعلان یا افتتاح پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

Related posts

سونے کی قیمت میں 550 روپے کی کمی

Zaib Ullah Khan

نون لیگی وفد آج سربراہ قاف لیگ سے ملاقات کرے گا

Rauf ansari

بی جے پی کے ایک اور رہنما کی جانب سے گستاخانہ بیان، پاکستان کا شدید ردعمل

Nehal qavi

Leave a Comment