Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

کالعدم تنظیم سےمعاہدے کے بعد جی ٹی روڈ پر چھوٹی ٹریفک بحال

لاہور: کالعدم تنظیم کے احتجاج سے بند جی ٹی روڈ کو آہستہ آہستہ کھولا جا رہا ہے اور چھوٹی ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

دریائے جہلم پر چھوٹی گاڑیوں کے گزرنے کیلئے راستہ بنا دیا گیا تاہم سیکیورٹی کی بھاری نفری تاحالتعینات ہے۔ سرائےعالمگیر میں کھودی گئی خندق بھر دی گئی ہے۔ گجرات، وزیر آباد، جہلم سمیت کئی شہروں میں کاروبارِ زندگی معمول پر آنے لگی ہے۔ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسز ابھی تک بند، راولپنڈی میں مری روڈ سے بھی کنٹینر ہٹا دئیے گئے، فیض آباد جانے والے راستے بھی کھل گئے، اسلام آباد میں میٹرو سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔

راولپنڈی میں 10 روزسےبندراستےکھول دیئےگئے ہیں۔ مری روڈ پر لگےکنٹینرزہٹا دیئےگئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے تمام رکاوٹیں ہٹا دی ہیں۔ صدرسے فیض آباد تک ٹریفک بحال ہے۔ دریاے جہلم کے تینوں پلوں سے پولیس نفری کم کر دی گئی ہے۔ کنٹینرزاور رکاوٹیں ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری پہنچ چکی ہے اور جی ٹی روڈ سے ملحقہ رکاوٹوں کو ہٹا نے کا سلسلہ جاری ہے۔ سرائے عالمگیر میں ٹریفک کی آمدورفت کا سلسلہ بحال ہوگیا۔

انٹرنیٹ سروس بھی جزوی طور پر بحال ہے۔ خیال رہے کہ حکومت پاکستان اور کالعدم تنظیم کے مابین اعتماد باہمی کے ماحول میں تفصیلی مذاکرات کے بعد اتفاق رائے سے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

معاہدے کی نگرانی کیلئے علی محمد خان کی سربراہی میں ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنا دی گئی ہے۔ وزیرقانون برائے پنجاب راجہ بشارت، سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب، مفتی غلام غوث بغدادی اور انجینر حفیظ اللہ قلبی بھی اس کا حصہ ہیں۔

Related posts

مہنگائی کی شرح میں کمی، 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

Hassam alam

نیا وزیراعلیٰ پنجاب کون ہوگا ؟ نام سامنے آگیا

Zaib Ullah Khan

ہنگو کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل اتوار کو ہوگا

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment