Urdu
تازہ ترین دنیا

ایف-16طیاروں پر ترک اور امریکی صدر آمنے سامنے

روم: اٹلی کے دارالحکومت میں ہونے والے جی-20 کانفرنس کے دوران ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کے دوران جنگی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کردیا۔

صدر طیب اردوان نے امریکی صدر سے معاہدے کے مطابق ایف 16 جنگی طیاروں کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب امریکی صدر نے بھی اپنے خدشات اور تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے روس سے ایس-400 دفاعی نظام کی خریداری روکنے کا اپنا مطالبہ دہرایا۔

طیب اردوان اور جوبائیڈن کی ملاقات میں مبینہ طور پر امریکی سفارت کاروں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے انقرہ سے ملک بدر کرنے کے معاملے پر بھی بات ہوئی۔

Related posts

ایئر چیف سے کرغز فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات

Rauf ansari

حکومت ملکی عوام کے سامنے جوابدہ ہے، وزیراعظم عمران خان

Hassam alam

وزیراعظم کا ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرس کا خیرمقدم

Rauf ansari

Leave a Comment