Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین نیوز ہیڈلائن

حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی میں معاہدہ، اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا

لاہور: حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی کا احتجاج ختم کروانے کیلئے اقدامات شروع کر دئیے۔ علی محمد خان کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔ اہم فیصلے متوقع ہیں۔

وفاقی وزیر علی محمد خان کی زیر صدارت اسٹیرنگ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں حکومت اور کالعدم ٹی ایل پی کے درمیان معاہدے کا جائزہ لیا گیا اور عملدرآمد کیلئے مشاورت کی گئی۔ کمیٹی معاہدہ کے نکات پر قانونی کارروائی مکمل کر کے آئندہ کی حکمت عملی طے کرے گی، اسٹیرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔

خیال رہے علما کے ساتھ مذاکرات کے بعد حکومت کے کالعدم ٹی ایل پی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے۔ معاہدے کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی لانگ مارچ ختم کر دے گی جبکہ آئندہ لانگ مارچ یا دھرنا نہیں دیا جائے گا۔

Related posts

وزیراعظم گھبرا چکے ہیں، بلاول بھٹو

Zaib Ullah Khan

افغانستان میں زلزلے کے جھٹکے، 12 افراد جاں بحق

Hassam alam

فوجی دستے مری میں پھنسے سیاحوں کی مدد میں پیش پیش

Hassam alam

Leave a Comment