Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

منی بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے، شیری رحمان

لاہور: پاکستان پیپلزپارٹی نے مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا۔ شیری رحمان نے کہا کہ منی بجٹ سے پہلے ہی مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی و سینیٹر شیری رحمان نے سماجی رابطے ک ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اکتوبر میں مہنگائی 9.2 فیصد تھی جو نومبر میں 11.5 فیصد رہی، بحران سرکار کی وجہ سے مہنگائی 21 ماہ کی بلند ترین سطح پر ہے، آئی ایم ایف کے بنائے منی بجٹ سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، یہ ملک کو بھوک اور بدحالی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

شیری رحمان ‏کا کہنا تھا کہ ایک سال کے اندر آٹا 10.26 فیصد، گھی 58.28 اور کنگ آئل 53.59 فیصد مہنگا ہوا ہے، ایک سال میں بجلی کی قیمت میں 47.87 فیصد اور پیٹرولیم مصنوعات 40.81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Related posts

قومی ٹیم کے عبوری کوچ ثقلین مشتاق مستعفی

ibrahim ibrahim

امپورٹڈ حکومت نے غریب طبقے پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا دیا، عمران خان

Zaib Ullah Khan

پہلا ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

Hassam alam

Leave a Comment