Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

حکومت نے الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے، سعید غنی

اسلام آباد: وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے، جس قانون پر کوئی فریق متفق نہ ہو وہ نافذ نہیں ہوسکتا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو بلیک میل کرنا شروع کردیا ہے، کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کہا گیا کہ اگر الیکشن کمیشن نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو آئندہ انتخابات میں استعمال نہ کیا تو کوئی فنڈز نہیں دیئے جائیں گے۔

صوبائی وزیر سعید غنی کا مؤقف تھا کہ جس قانون پر کوئی فریق متفق نہ ہو وہ نافذ نہیں ہوسکتا، انتخابات کی فریق تمام سیاسی جماعتیں ہیں، جو الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہیں، سندھ کی اپوزیشن کو وفاقی حکومت کی طرح اعلیٰ پائے کی نالائق قرار دیتے ہوئے۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی قانون کے حوالے سے اپوزیشن کو کہا تھا کہ بل پیش ہو تو تجاویز دیں لیکن جب بل پیش ہوا تو وہ ایوان سے واک آؤٹ کرگئی، اگر اب بھی اپوزیشن تجاویز لائے تو ساتھ بیٹھنے کو تیار ہیں۔

وزیر اعظم کی جانب سے مہنگائی کا ذمہ دار سندھ کو قرار دینے پر سعید غنی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سندھ کی ان تین شوگرملوں کے نام بتادیں جہاں گنے کی کرشنگ سندھ حکومت نے رکوائی ہو۔ انہوں نے پشاور میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کامیاب جلسے کے انعقاد پر خیبر پختونخوا کے عوام کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Related posts

وفاقی حکومت نے پنجاب کے سیلاب متاثرین کو ایک دھیلا بھی نہیں دیا، عمر سرفراز چیمہ

Nehal qavi

ایئر چیف مارشل کی پی اے ایف میوزیکل فیسٹول میں شرکت

Rauf ansari

Leave a Comment