Urdu
تازہ ترین سائنس اور ٹیکنالوجی

ٹوئٹر پر بغیر اجازت کسی کی تصویر اور ویڈیو شیئر کرنے پر پابندی

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین پر اجازت کے بغیر لوگوں کی تصاویر یا ویڈیوز پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ٹوئٹر نے نیا ضابطہ کار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صارفین کو پہلے متعلقہ فرد یا اس کے مجاز نمائندے سے ایک رپورٹ درج کرنا ہو گی تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ تصاویر اور ویڈیو متعلقہ شخص کی اجازت سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ اگر متعلقہ شخص یہ رپورٹ کرتا ہے کہ ٹویٹ میں پوسٹ کی گئی تصاویر یا ویڈیوز اس کے مرضی کے بغیر استعمال ہوئی ہیں تو اس مواد ہو ہٹا دیا جائے گا۔

ٹوئٹر نے پرائیویسی پالیسی کو مزید سخت کرتے ہوئے یہ پابندیاں عائد کی ہیں تاہم اس پابندی میں کچھ چیزوں کو مستثنیٰ بھی رکھا گیا ہے۔ عوامی شخصیات کی تصاویر اور ویڈیوز ان کی اجازت کے بغیر پوسٹ کرنے پر بھی وہ ٹوئٹر پر موجود رہیں گی۔ بشرطیکہ کے اس کا مقصد کسی کو ہراساں کرنا ڈرانا یا بلیک میل کرنا نہ ہو۔

ٹوئٹر کے مطابق رپورٹ ہونے والے ایسے ہر کیس میں سیاق و سباق کو بھی رکھا جائے گا۔ اگر کوئی تصویر یا ویڈیو عوامی طور پر دستیاب ہے اور روایتی میڈیا کی جانب سے بھی اسے استعمال کیا جارہا ہے تو اسے ٹوئٹر سے نہیں ہٹایا جائے گا۔ واضح رہے کہ ٹوئٹر نے پہلے ہی کسی شخص کے گھر کے پتے،شناختی دستاویزات اور رابطےکی معلومات کو شیئر کرنے پر پابندی عائد کی ہوئی ہے۔

Related posts

ملتان میں تنخواہ مانگنے پر فیکٹری ملازم کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

Rauf ansari

شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، گواہان پر جرح مکمل نہ ہوسکی

Hassam alam

میں نے غداری نہیں کی، جنہوں نے کی ان پر آرٹیکل 6 لگائیں، صدر مملکت عارف علوی

Hassam alam

Leave a Comment