Urdu
پاکستان تازہ ترین کاروبار

گیس کا بحران، سندھ اور بلوچستان میں ڈھائی مہینے کیلئے سی این جی بند

کراچی: گیس بحران نے ایک بار پھر شدت اختیار کرلی۔ ایس ایس جی سی نے آج سے ڈھائی ماہ کیلئے سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنزکوسپلائی بند کردی۔

ایس ایس جی سی نے ہاتھ کھڑے کردیئے۔ گیس سپلائی کم ہونے کا جواز بتا کر سندھ اور بلوچستان کے سی این اسٹیشنز کو آج یکم دسمبر سے 15فروری 2022ء تک ڈھائی ماہ کیلئے گیس سپلائی معطل کردی۔ سینئر وائس چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن شعیب خان جی کہتے ہیں کہ سی این جی سیکٹر کو تباہ کیا جارہا ہے۔

شعیب خان جی نے کہا کہ حکومت ایس ایس جی سی میں ہمارے جمع ڈپازٹس واپس کرے ایسی صورتحال میں ہم مزید کاروبار جاری نہیں رکھ سکتے۔

سینئر وائس چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن شعیب خان جی کا کہنا ہے سی این جی اسسٹیشنز صرف 18 سے 20 ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کرتے ہے، مگر ہمارے سی این جی اسٹیشنز کو 75 روز تک کیلئے گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے۔

Related posts

نواز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی مشترکہ پریس کانفرنس

Rauf ansari

کراچی پولیس بے لگام، کورنگی میں ایک اور نوجوان جعلی مقابلے میں قتل

Rauf ansari

ملک میں اومی کرون کے پھیلاؤ میں شدت، لاہور میں 42 کیس سامنے آگئے

Hassam alam

Leave a Comment