Urdu
Uncategorized

کراچی والوں کیلئے بجلی سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد: کے الیکٹرک صارفین کیلئے دسمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی 2روپے 59پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے جس سے صارفین کو 3ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی کی زیر صدارت نیپرا ہیڈکوارٹرز میں کے الیکٹرک کی بجلی ایک ماہ کے لیے 1.80روپے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست میں کچھ مزید ایڈجسٹمنٹ کیں، نیپراکیس آفیسر نے سماعت کے دوران اتھارٹی کو سفارش کی کہ کےالیکٹرک کی بجلی 1.80نہیں2.59روپے سستی ہونی چاہیے۔

نیپراحکام نے بتایا کہ کےالیکٹرک نے1 روپیہ 80پیسے فی یونٹ کمی کی سفارش کی اور اعدادو شمارکےبعدمعلوم ہواکہ2.59 روپےکمی بنتی ہے۔ نیپرا کے مطابق دسمبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 2روپے 59پیسے سستی ہو گی تاہم قیمت میں کمی کاحتمی فیصلہ اتھارٹی چندروزمیں کرے گی۔

نیپرا نے سماعت مکمل کر لی اور کہا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، فیصلے سے کراچی کے بجلی صارفین 3ارب روپے کا فائدہ ہوگا۔ دوران سماعت کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے تنویر باری نے کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کا ٹینیکل آڈٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

Related posts

کورونا کےایک ہزار 345 نئے کیسز رپورٹ

ibrahim ibrahim

ہالی ووڈ تھرلر مودی “نائٹ میئر ایلی” کا ٹریلر جاری

ibrahim ibrahim

نو ہزار پانچ سو ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا

Rauf ansari

Leave a Comment