Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیراعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 3 سے 6 فروری تک چین کا دورہ کریں گے۔ عمران خان ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ ارکان، سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا، چینی صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دونوں ممالک کی قیادت علاقائی اور عالمی امور کا جائزہ لے گی۔ وزیراعظم دورے کے دوران متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کریں گے۔

Related posts

اوپن مارکیٹ میں ڈیڑھ روپے کی کمی سے ڈالر 180روپے کا ہوگیا

Rauf ansari

وفاقی کابینہ کا اجلاس،مفتاح اسماعیل کوسخت سوالات کا سامنا

ibrahim ibrahim

ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ سے طلبہ بھی پریشان

Hassam alam

Leave a Comment