Urdu
تازہ ترین دلچسپ و عجیب

سب سے قلیل اور سب سے طویل دورانیے کا روزہ کہاں ہوگا؟

ویب ڈیسک: ماہ رمضان کی آمد آمد ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں روزوں کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

محکمہ فلکیات کے مطابق بیشتر عرب ممالک میں ماہ رمضان کا آغازدو اپریل اور پاکستان میں تین اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک کے جغرافیائی محل وقوع کی وجہ سے روزے کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے۔ سب سے کم دورانیہ والے ملک نیوزی لینڈ ہے جہاں روزہ 11 گھنٹے 20 منٹ کا ہوگا۔

اسی طرح چیلی میں 11 گھنٹے 30 منٹ، آسٹریلیا میں 11 گھنٹے 47 منٹ، یورگوائے میں 11 گھنٹے 48 منٹ اور جنوبی افریقہ میں 11 گھنٹے 52 منٹ کا روزہ ہوگا۔ دنیا میں سب سے زیادہ دورانیہ کا روزہ آئس لینڈ میں 19 گھنٹے 59 منٹ کا ہوگا۔ اسی طرح گرینڈ لینڈ میں 19 گھنٹے 57 منٹ،سویڈن میں 18 گھنٹے 58 منٹ اور پولینڈ میں 18 گھنٹے 30 کا روزہ ہوگا۔

واضح رہے پاکستان میں دارالحکومت اسلام آباد کے وقت کے مطابق روزہ لگ بھگ 14 گھنٹے کا ہوگا۔ جس کا دورانیہ ہر دن اور فقہ کے حساب سے مختلف ہو گا۔

Related posts

اشیائے خوردونوش اضافہ صرف حکومت کی ناقص پالیسی کی وجہ سے ہوا ہے، شہباز شریف

Hassaan Akif

گورنر پنجاب کی برطرفی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

ibrahim ibrahim

پی ڈی ایم کا ہنگامی اجلاس آج ہو گا

Hassam alam

Leave a Comment